ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھارواڑ میں کورونا وائرس کے بھیس میں عوامی بیداری مہم 

دھارواڑ میں کورونا وائرس کے بھیس میں عوامی بیداری مہم 

Sat, 12 Dec 2020 10:39:16    S.O. News Service

دھارواڑ،12؍ دسمبر (ایس او نیوز) کورونا وائرس پر قابو پانے ماسک پہننے ، سماجی دوری اختیار کرنے و دیگر کے تعلق سے عوام میں بیداری کے لئے محکمہ صحت و خاندانی بہبود اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے مختلف پروگراموں کو منعقد کیا جارہا ہے۔ 

بیداری پروگرام کو اور زیادہ موثر بنانے کے لئے یہاں سی بی ٹی اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں کورونا وائرس کے بھیس میں ایک شخص نے عوام کی توجہ مبذول کرائی۔ 

ضلع ڈپٹی کمشنر نتیش کے پاٹل اس انوکھی مہم کے روح رواں ہیں جنہوں نے روزانہ ماسک نہ پہننے والے افراد کی جانچ کے دوران ایک مقامی فنکار کو کووڈ۔ 19 کے بھیس میں پیش کر کے عوام میں بیداری کی ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ناداجھنیکار نامی ایک ادارہ کے رکن بسواراج گڈپا نا ور کو کووڈ۔ 19 کے بھیس میں لاگیا ۔ مشہور فنکار سنتوش مہالے نے کووڈ۔ 19 کا بھیس تیار کیا ہے۔ 


Share: